Urdu Translation of Blog Gang War and Asif Ali Zardari is Behind FIR against Muhammad Anwar

آصف علی زرداری اور گینگ وار آج بھی سندہ میں قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں

محمد انور کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر آصف علی زرداری کی ہدایت پر گینگ وار نے درج کروائی

محمد عمران بکک نامی شخص جو مکان نمبر 209 حاجی مرید گوٹھ، گلبہار کراچی کا رہنے والا ہے، اس شخص نے اس شخص نے متحدہ کے سینئیر رہنما جناب محمد انور پر غداری کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ تحقیق کرنے پر یہ پتہ چلا ہے کہ محمد عمران بکک اصل میں محمد شاہد بکک کا قریبی رشتہ دار ہے۔ شاہد بکک بذات خود گینگ وار کا بدنام ترین جرائم پیشہ فرد ہے جس پر سیکنڑوں قتل کی ایف آئی آر درج ہیں۔ محمد شاہد بکک کا رہائشی پتہ وہی ہے جو محمد عمران بکک کا ہے۔

ٖFIR against Muhammad Anwar MQM
ٖFIR against Muhammad Anwar MQM

محمد عمران بکک دراصل شاہد بکک کا ساتھی ہے یہ لوگ گینگ وار کے مشہور زمانہ گھناونے جرائم کے شریک کار ہیں۔ شاہد بکک، جناب آصف علی زرداری کے چیف پروٹوکول آفیسر بلال شیخ کی قتل کی ایف آئی آر کا نامزد مجرم ہے۔

An anti-terrorism court (ATC) on Tuesday remanded a suspect in Bilal Shaikh murder case, Shahid Bikkik, in the custody of Jamshed Quarters police for three days.

محمد شاہد بکک نے پی ایس 107 سے اپنے مکان کے اسی پتے سے آذار اُمیدوار کے طور پر حصہ بھی لیا تھا۔

Shahid Bikik contested as independent member
Shahid Bikik contested as independent member

شاہد بکک اور عمران بکک کا ایک اور قریبی رشتہ دار علی اصغر بکک پیپلز پارٹی کا پی ایس 107 سے کورنگ کینڈیڈیٹ تھا۔

Ali Asghar Bikik cousin of Shahid Bikik, PPP candidate
Ali Asghar Bikik cousin of Shahid Bikik, PPP candidate

چونکہ تقریبا” تمام پولیس کے اعلی عہدیدار پیپلز پارٹی کے ورکر ہیں اس لیے انھیں آصف علی زرداری کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متحدہ کے خلاف مہم میں حصہ لیں پوری جماعت کو راء ایجنٹ کے طور پر پیش کریں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر آصف علی زرداری کے براہ راست احکامات پر محمد انور کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ اس بار جس شخص کو ایف آئی آر درج کرنے کے لیے سامنے لایا گیا وہ گینگ وار کا ممبر ہے۔ ملک میں ایف آئی آر درج کروانا دودھ کی نہر نکالنے سے ذیادہ مشکل ہے لیکن محمد عمران بکک کی بچکانہ اور احمقانہ باتوں کو بھی ایف آئی آر میں اہم قرار دیکر ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میں نے ٹیلی ویژن چینلز اور آخبارات میں دیکھا ہے کہ محمد انور راء کے ایجنٹ ہیں اور بس ایف آئ آر درج کرلی گئی۔

متحدہ کا راء سے تعلق جوڑنے کا ڈرامہ جس پولیس افسر نے سب سے پہلے چلایا اس کا نام راؤ انوار ہے۔ راؤ انوار کی غیر جانبداری کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ وہ آج بھی باقاعدگی سے آصف علی کے دربار میں دبئی میں حاضری دیتا ہے اور یہاں تک کہ عید کی نماز بھی اس نے آصف علی زرداری کے ساتھ دبئی میں ادا کی۔ پولیس جیسے اہم ادارے کے ایک افسر کی سیاسی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

Raw Anwar offering Eid prayers with Asif Ali Zardari in Dubai
Raw Anwar offering Eid prayers with Asif Ali Zardari in Dubai

یہ ثبوت کافی ہے کہ ایس ایچ او نے محمد انور کے خلاف بلا کسی تردد اور سوچ بچار یا ثبوت کے بس اخباری خبر اور ٹی وی پر دیکھے جانے کی بات پر ملک کی چوتھی اور سندہ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے سینئیر لیڈر پر جس کے باری میں پہلے کہا جارہا تھا کہ وہ پاکستان کا شہری بھی نہیں ایک دم سے ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پاکستان میں فوجی سربراہ، ایجنسیوں کے نمائندوں، سویلین حکومت اور تمام محب وطن پاکستانیوں کو یہ سمجھتا ہوگا کہ آصف علی زرداری نہایت ہوشیاری سے کراچی میں جاری آپریشن کی سمت کو موڑ کر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ سندہ کی پولیس کے اعلی عہیدیدار اور اہم افسران بھی اس معاملے میں آصف علی زرداری کے حکم پر ہر وہ کام کر رہے ہیں جس سے آپریشن متنازعہ تر ہوجائے اور اس آپریشن کو کرنے والے اپنے اصل مقصد سے گمراہ ہوکر ایک سیاسی جماعت کے خلاف صف آراء ہوجائیں جس سے کراچی میں دائمی امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبری نہ ہوپائے اور زرداری جیسے ذہنیت رکھنے والے بدامنی اور گندگی میں ہی پنپتے ہیں۔

خدارا کراچی میں حقیقی امن کی کوششوں کو تباہ کرنے والے اقدامات کو روکیں۔

Lyari Gangwar behind FIR against M. Anwar of MQM. The English Version of The blog

Advertisements

One thought on “Urdu Translation of Blog Gang War and Asif Ali Zardari is Behind FIR against Muhammad Anwar

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s