پنجاب اپنے نوآبادیاتی کالونی کراچی میں جو بے انصافی کا کھیل کھیل رہی ہے وہ کراچی کو آگ لگانے کے مترادف ہے بھلا راکھ سے بھی کچھ ملا ہے مگر اسکے شہری اس راکھ سے بھی کھاد بناکر پھر نیا گلستان سجا لیں گے

پنجاب اپنے نوآبادیاتی کالونی کراچی میں جو بے انصافی کا کھیل کھیل رہی ہے وہ کراچی کو آگ لگانے کے مترادف ہے بھلا راکھ سے بھی کچھ ملا ہے مگر اسکے شہری اس راکھ سے بھی کھاد بناکر پھر نیا گلستان سجا لیں گے۔ لیکن پنجاب پاکستان میں مشرقی پاکستان شامل نہیں، خاکم بدہن بلوچستان شمولیت سے نکلنے کے قریب ہے۔ پنجاب پاکستان، اگر یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ کراچی کے وسائل کو نوآبادیاتی نظام کے طور پر اپنے قبضے میں لے لے گا تو اس کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ دنیا میں انہی ملکوں کے جغرافیے تبدیل ہوئے جہاں کسی زبان بولنے والے مظلوم قومیت کے لیے کوئی دوسرا راستہ چھوڑا ہی نہیں گیا۔ دنیا میں جتنے نئے نقشے وجود میں آئے انھیں سب سے کمزور اور بے بس قومیتوں نے شروع کیا۔

ذرا ایک نظر برطانوی نوآبادیاتی (برصغیر) میں طرز حکومت پر ڈالیں اور پاکستان میں پنجاب کے طے کردہ نوآبادیاتی طرز حکومت پر تو آپ کو آج کل کراچی میں آپ کو پنجاب ا قبضہ اور اسکے وسائل پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوششوں کی صورت نظر آجائے گی۔ 

جب برطانیہ دنیا سے سمٹنے لگا تو تاج برطانیہ نے برصغیر کے تمام وسائل کو ذیادہ تیزی اور شدت سے برصغیر سے برطانیہ منتقل کرنا شروع کردیا۔ آپ کراچی میں آج کل کے حالات میں کراچی میں جاری آُپریشن کو ایک اور تناظر میں دیکھیں۔ پنجاب پاکستان کی حکومت کو چلانے کے لیے جو پیسہ چاہیے وہ اب ملکی خزانے میں نہیں ہے۔ قرض لو اور پھر ٹوٹل ریوینو کا 50٪ IMF کو واپس کرو نتیجہ مہنگائی میں اضافہ جس کا نقصان اگر سندہ، بلوچستان اور کے پی کے میں عوام کو مہنگائی کو صورت میں بھگتنا پڑے گا تو پنجاب بھی اتنا ہی مہنگائی برداشت کرے گا۔ اس بچنے کا کوئی طریقہ اگر ہوسکتا تھا تو وہ یہی ہے جو آج کل چل رہا ہے یعنی کراچی نوآبادیاتی کالونی میں لوٹ مار کے عمل میں اپنا حصہ لیا جائے اور اسکے بے پناہ وسائل کو طاقت کے ذریعے اسکے اپنے نمائندوں کی پرواہ کیے بغیر ان سے چھینا جائے اس کے لیے طریقہ واردات کچھ یہ اختیار کیا گیا ہے:

1- متحدہ کے فوج کے مطالبے یکسر نظر انداز کرکے اُن ہی جرائم پیشہ اہلکاروں سے جو 20 سالوں سے جرم کے پودے کو پانی دیکر تناور درخت بناکر کراچی میں قتل و غارت گری اور بھتہ کی رقم کا آدھا حصہ وصول کررہے تھے کہ ذریعے آپریشن کروایا جائے

2- پنجاب میں میڈیا اور اخبارات کے ذریعے یہ تاثر دیا اجائے کہ یہ جو متحدہ کے کارکن پکڑے جارہے ہیں وہی اصل دہشت گرد ہی اور ثبوت نہ ملنے کو وجہ لوگوں کا خوف جبکہ عدالتوں سے بری ہوجانے کی وجہ کمزور قانون۔ مطلب انکو ریاست کی قوت سے کچل دیا جانا چاہیے ۔ اگر کہیں ریاستی ادارے اگر متحدہ کے کارکنوں کو اغوا کررہے ہیں، شدید ٹارچر کے بعد بعض کو قتل کرکے پھینک رہے ہیں تو کوئی پری اور پریشانی کی بات نہیں۔ ریاست کو یہ اقدامات اس لیے لینے پڑ رہے ہیں کہ متحدہ کے ساتھ ڈیل کرنے کا اس آسان کوئی اور طریقہ ہے ہی نہیں۔

3- آپریشن سے پہلے یہ کہا گیا کہ آپریشن کے دوران ایک ایسی کمیٹی قائم کی جائے گی جو آپریشن کے دوران انصاف اور غیرجانبداری پر نظر رکھے گی لیکن جان بوجھ کر اس کو قائم نہیں کیا گیا کیوں کہ اس آپریشن کو غیر جانبدرانہ رکھنا ہی نہیں تھا اس کو شروع دن سے ہی صرف متحدہ کے خلاف ہی تیار کیا گیا تھا۔

4۔ بھتہ، اغوا، ٹارگیت کلنگ کے واقعات میں کمی نہیں آگی تو کوئی بات نہیں اس لیے کہ مقصد کراچی میں مسلم لیگ نواز کو بھی ایک اسٹیک ہولڈر بنانا ہے اور رینجرز اور پنجاب کے ڈومیسائل پر منتخب سندہ میں کراچی کے پولیس کا سربراہ اس کام کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ 

پنجاب اپنے نوآبادیاتی کالونی کراچی میں جو بے انصافی کا کھیل کھیل رہی ہے وہ کراچی کو آگ لگانے کے مترادف ہے بھلا راکھ سے بھی کچھ ملا ہے مگر اسکے شہری اس راکھ سے بھی کھاد بناکر پھر نیا گلستان سجا لیں گے۔ لیکن پنجاب پاکستان میں مشرقی پاکستان شامل نہیں، خاکم بدہن بلوچستان شمولیت سے نکلنے کے قریب ہے۔ پنجاب پاکستان، اگر یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ کراچی کے وسائل کو نوآبادیاتی نظام کے طور پر اپنے قبضے میں لے لے گا تو اس کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ دنیا میں انہی ملکوں کے جغرافیے تبدیل ہوئے جہاں کسی زبان بولنے والے مظلوم قومیت کے لیے کوئی دوسرا راستہ چھوڑا ہی نہیں گیا۔ دنیا میں جتنے نئے نقشے وجود میں آئے انھیں سب سے کمزور اور بے بس قومیتوں نے شروع کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s