تمام محب وطن پاکستانی، پرویز مشرف کو چاہنے والے اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں سے یہ گذارش ہے کہ وہ پاکستان آرمی کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کو ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں اپنا موقف لکھ کر بھیچیں

ایسے تمام محب وطن پاکستانی، پرویز مشرف کو چاہنے والے اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں سے یہ گذارش ہے کہ وہ پاکستان آرمی کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کو ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں اپنا موقف لکھ کر بھیچیں جس میں پرویز مشرف جو کہ پاکستان آرمی کے سابقہ چیف ہیں کے معاملے کو جس طرح سے عدلیہ اور میڈیا کی جانب سے انکی تذلیل کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور فوج کے سابقہ سربراہ سے پورا انصاف کرنے کہ بجائے انھیں کچھ ذاتی عناد کی بنیاد پر انکی تذلیل کی جاری ہے پر آئی ایس پی آر سے اپیل کریں کہ وہ اپنے سابقہ سربراہ کے ساتھ کم از کم بے انصافی کے عمل میں خاموش تماشائی نہ بنے۔ آپ اس ادارے کو لکھیں کہ پرویز مشرف کو بھی انصاف ملنا چاہیے صرف اس لینے کہ انھوں نے ریاست کے ذمہ دار فرد کی حیثیت سے ریاست کی اس وقت کی ضرورت کے مطابق کچھ اقدامات کیے جو کہ یقینا” ریاستی امور کو چلانے کے تمام تر مروجہ اصولوں کے مطابق ہی لیے گئے تھے۔ ان اقدامات کے پیچھے فوج، حکومت کی کابینہ اور اس وقت کے ابن الوقت سیاستداں شامل تھے۔ لہذا سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے۔

مشرف کا دور پاکستان کا خوشحال ترین دور تھا۔ اگر بُگٹی جیسا پاکستان دشمن شخص جو کہ ریاست سے بغاوت کرکے پہاڑوں پر جنگ کرنے چلا گیا اُس کے دور حکومت میں مرا تو وہ ریاستی اداروں سے دوران جنگ مرا اس سے صدر کا کیا تعلق ہے۔ 70 کی دہائی میں بلوچوں کی بغاوت کو کچلنے کے لیے بھٹو صاحب کے دور میں بلوچستان میں فوجی آپریشن کیا گیا اور بعض علاقوں میں فضائی بمباری کی گئی تو کیا مطلت بھٹو کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے اور جو بھی بغاوت کرے اسے کھلی چھٹی ہونی چاہیے کہ وہ ملک کو توڑنے کی تحریک چلا سکتا ہے اور عدالت اس کو روکنے والے کا ٹرائل کرے گی۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مشرف کے اقدامات میں لال مسجد کا سانحہ بدترین قتل و غارت گری کی مثال ہے چلیے مان لیا کہ سب غلط ہوا اور بقول مخالفیں وہاں ان گنت معصوم بچیوں کا ناجائز قتل ہوا تو پھر کوئی لسٹ آج تک مولانا عزیز کیوں نہ پیش کرسکے اور ان بچیوں کے ورثا کوئی ناقابل تردید ثبوت کیوں نہ پیش کرسکے۔ پھر بھی اگر یہ سب صحیح مان لیا جائے تو صدر کیسے ذمہ دار ہوا اور اس وقت جو سیولین حکومت میں شامل افراد تھے وہ کیا کر رہے تھے۔ سولین حکومت میں آرمی نے یہ آپریشن کیا تو کیا آرمی اس جرم میں برابر کی شریک نہ ہوئی اور اگر آرمی کو سولین گورنمنٹ نے بُلایا تو کیا کابینہ کی مرضی کے بغیر آرمی آ گئی ہوگی۔

ان تمام باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مشرف کو کچھ لوگ اپنی ذاتی انا کی وجہ سے اس دنیا سے اس کا نام و نشان مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آرمی چیف کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے سابقہ چیف کے ساتھ کُھلی بے انصافی کے عمل کو روکے۔ اگر ٹرائل ہونا ہے تو سب کا ہونا چاہیے۔ اُس عدلیہ کا بھی جس نے اس کو تین سال کی مہلت اور آئین میں ترمیم کا اختیار دیا اور اس سے وفاداری کا حلف لیا، ان کابینہ کے ممبران کا بھی جنھوں نے اس کے ہر عمل پر اس کا ساتھ دیا۔ ان آرمی افسران کا جنھون نے جب وہ آسمان پر تھا تو زمین پر سولین گونمنٹ کے نام نہاد منتخب بزدل وزیر اعظم کو گرفتار کیا۔ راولپنڈی کے اس کور کمانڈر کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے جس نے پوری بریگیڈ کو متحرک کیا اور اسلامہ آباد کے ایوانوں پر قنضہ کیا۔

آپ سے گذارش ہے کہ آپ براہ راست اس ادارے کو اس ایڈریس پر ای میل کریں۔

dg@ispr.gov.pk

ہا پھر اس پیج پر جاکر اس کے فارم کو فل کر کے اپنے تاثرات درج کریں

http://www.ispr.gov.pk/front/main.asp?o=t-contact_us
ورنہ شائد آپ کو یہ دُکھ رہ جائے گا کہ ایک ایسے بہادر محب وطن شخص کی ذلت و رسوائی سے بچانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ تمام پاکستانیوں کو یہ سوچ لینا چاہیے کہ آئیندہ اس ملک میں کوئی بغاوت کے مجرموں کے خلاف اُٹھنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کرنے والے (جیسا کہ لال مسجد میں ہوا) لوگوں کے خلاف ریاست کا کوئی نمائندہ اب ہمت نہیں کرے گا ان لوگوں کو ریاست کے اصولوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق رہنے پر مجبور کیا جاسکے۔

یاد رکھیں جب 1948 میں کچھ لوگوں نے کوئٹہ میں ہنگامہ کیا تھا تو قائداعظم نے پولیس سربراہ سے لیا تھا ان لوگوں کو سختی سے کچل دو ریاست کے اپنے اصول ہوتے ہیں آپ کو وہ پسند ہین تو ٹھیک ورنہ وہاں جائیں جہاں آپ کو اپنے اصولوں کے مطابق ذندہ رہنے کی اجازت ہو۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s